مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) نے کہا کہ قوم پرستی کا فرضی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی بجائے اگر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ریاستوں میں اچھی حکومت اور عوامی فلاح و بہبود پر توجہ دے تو زیادہ بہتر ہو گا۔
سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے یہاں بی جے پی کی دو دن تک جاری رہی مرکزی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں پوری توجہ قوم پرستی پر مرکوز رکھنے پر طنز
کرتے ہوئے ٹوئٹرپر کہا کہ قوم پرستی کا فرضی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی بجائے اگر بی جے پی ہریانہ اور پنجاب میں اپنی حکومتوں کو بہتر حکمرانی اور عوامی فلاح و بہبود کے کاموں پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے کہے تو زیادہ بہتر ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ کسان اور محنت کش طبقے وجود کی لڑائی لڑ رہے ہیں، اقلیتی طبقہ حملے کا شکار ہو رہا ہے تو دوسری جانب حکومت کے وزیر چاپلوسی میں ملوث ہیں۔